ایف سی نے کوئٹہ اور چمن میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا کر دودہشتگرد گرفتار کرلئے ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعہ 17 اپریل 2015 17:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) ایف سی نے کوئٹہ اور چمن میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور دودہشتگرد گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایف سی کو بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں روغانی علاقے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی تین خو دکش جیکٹ 12سول کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ذرائع کیمطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تحقیقات بتایا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ اور چمن میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا مزید تحقیقات جاری ہے۔