آل بلو چستان تندور تنظیمی اتحا د تاجر کمیونٹی کا نا ن بائیوں کے گرفتاری کیخلاف22اپریل احتجاجی مظاہرے کااعلان

27اپریل کو جلسہ عام منعقد کر کے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سخت اعلان کرینگے،حاجی رضامحمد خلجی کی پریس کانفرنس

جمعہ 17 اپریل 2015 17:46

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) آل بلو چستان تندور تنظیمی اتحا د تاجر کمو نیٹی نے کوئٹہ میں نا ن بائیوں کے گرفتاری اور زبر دستی پیسے لینے کے خلاف 22اپریل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر اور 27اپریل کو جلسہ عام منعقد کر کے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سخت اعلان کرینگے یہ بات تنظیم کے صدر حاجی رضامحمد خلجی سرپرست اعلیٰ محمد نعیم خلجی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئی انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے پورے بلو چستان کے ہر ضلع میں کا روبار مو جو د ہے صرف کوئٹہ میں لائیسنس یا فتہ 1500تندور شاپ مو جو د ہے اور اس کا روبار سے 17ہزار لو گ با عث روزگار ہے انہوں نے کہاہے کہ ان کے علا وہ گورنمنٹ کو سالانہ کر وڑوں روپے کی ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اور صوبے کی محشیت میں اہم کر دار اد ا کرہے ہیں دن رات ایک کر کے عوام کے خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہاہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتھا ہے کہ آج اس کاروبار سے وابستہ افراد پر پولیس کی جانب سے مختلف حوالوں سے تنگ کر کے ذہنی کو فیت میں مبتلا کر رہے ہیں مہا جر کے نا م پر پولیس نے تندور والوں پر کا روبا ر بنا رکھا ہے لو گوں کو تندور سے اٹھا کر تھا نے میں بھا ری رقم حصول کر کے رات کے اندھیر میں چھوڑ دیا جا تا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سیا سی جما عتوں اور خاص کو سی سی پی او کوئٹہ اور ڈی ائی جی سے مولاقات کی اور پولیس کے خلاف شکایت کی لیکن اس کے با وجو د کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ آب بھی پکڑ دھکڑ زور شور سے جا ری ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے تندور والے پر امن شہر ی محب الوطن اور ساٹھ سال سے یہاں کے رہا ئیشی ہے اکثر لو کل بھی ہے لیکن پولیس والوں نے تندور والوں کے لئے الگ قانون بنا رکھا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تندور والوں کے خلاف کاروائی سے گریز کریں ورنہ 22 اپریل کو شام 4بجے پریس کلب کے سامنے 4بجے احتجاجی مظاہر ہ 27اپریل کو پریس کلب ہال میں احتجاجی جسلہ عام کے دوران سخت اعلان کرینگے اور پھر بھی پولیس نے نر می نہیں کی تو کاروبار بند کر کے چابی چیف سیکر ٹری کے حوالے کرینگے۔

متعلقہ عنوان :