محکمہ تعلیم پنجاب کا عملہ نہیں چاہیے ، فیڈرل گورنمنٹ کا سٹاف تعینات کیا جائے، ضلعی صدر عبدالعلیم خان کا خط
پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کینٹ کالج سے خواتین عملے کی تعیناتی کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست کالج پرنسپل وفاقی وزیر کی اہلیہ کی دیرینہ دوست ہیں، عملہ کینٹ کے باہر سے منگوایا جائے‘ تحریری مطالبہ
جمعہ 17 اپریل 2015 17:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کے عملے کو کینٹ انتخابات میں سرکاری امید واروں کی حمایت اور دھاندلی کے لیے سیکرٹر ی ایجوکیشن اور ای ڈی او کی طرف سے محکما نہ طور پر بریفنگ دی جارہی ہے پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط تحریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں محکمہ تعلیم پنجاب کا عملہ نہیں چاہیے لہذا پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کی بجائے فیڈرل گورنمنٹ سے پولنگ عملہ تعینات کیا جائے ۔
بصورت دیگر تحریک انصاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری سطح پر پری پو ل رگنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور ہم حالات پر بغور نظر رکھیں ہوئے ہیں اور انشاء اللہ گڑبڑ نہیں ہونے دینگے۔(جاری ہے)
لاہور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں کینٹ بورڈ کی وارڈنمبر2,1اور 5سے تحریک انصاف کے امید واروں محمد علی خان، چوہدری اخلاق حسین اور راجہ شہزاد نے 25اپریل کے پولنگ ڈے کیلئے خواتین کے پولنگ سٹیشنوں پر کینٹ ہی کے اسلامیہ کالج برائے خواتین سے عملے کی نعیناتی پر اعتراض داخل کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر کے نام تحریری درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی پرنسپل رخسانہ لطافت وفاقی وزیر کی اہلیہ غزالہ سعد رفیق کی دیرینہ دوست ہیں جن کی تعیناتی بھی وفاقی وزیر کے ایما ء پر ہی کی گئی ہے اسی طرح کینٹ کے الیکشن کیلئے شہر بھر سے عملہ منگوانے کی بجائے اسی علاقے کے کالج کی خواتین کو پرئیذائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر تعینات کرنے کا مقصد نواز لیگ کے امیدوار وں کیلئے دھاندلی کرناہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ان نے مطالبہ کیاہے کہ بالخصوص خواتین پولنگ سٹیشنوکیلئے کینٹ کے علاوہ دیگر علاقوں سے عملے کو لگایا اور خاص طور پر اسلامیہ کالج کینٹ جہاں نواز لیگ کے امیدوار شاہد علی شیخ کا انتہائی زیادہ اثرورسوخ ہے سے تعیناتی واپس لی جائے ۔ تحریک انصاف کے امید واروں نے دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمشن کو درخواست دینے کے علاوہ کور کمانڈر اور سٹیشن کمانڈر لاہورسے بھی رابطہ کیاہے۔ اور اس اقدام کو دھاندلی کی مذموم کوشش قرار دیاہے۔اس علاقے سے سابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے بھی ان الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.