کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل، سیکرٹری الیکشن کمیشن آج کراچی پہنچ رہے ہیں ؛ ذرائع الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 17:35

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی مکمل کر لی گئی ہے.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے گئے اگر ضرورت پڑی تو ایسا کیا جائے گا. جبکہ آج سیکر ٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ڈی جی رینجرز سے ملاقات کریں گے جبکہ کراچی میں بابر یعقوب الیکشن کمیشن حکام کے اجلاس کی صدارت کریں گے.