چینی صدر کے دورہ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری، 416افسران اورجوان وفاقی دارالحکومت میں ڈیوٹی سر انجام دینگے

شہریوں کی سہولت کے مدنظر آمدورفت کے متبادل راستوں کا انتظام، اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مخصوص دنوں میں ممنوع ہو گا ،چھوٹی ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا ، کچھ وقت کیلئے دارالحکومت کی چند شاہراہیں بند رہیں گی، ترجمان

جمعہ 17 اپریل 2015 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) صدر عوامی جمہوریہ چین ژی جن پنگ کے متوقع 2روزہ دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترتیب شدہ پلان کے مطابق 416افسران اورجوان دارالخلافہ میں ڈیوٹی سر انجام دینگے،اس حوالے سے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آمدورفت کے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے،مذکورہ ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مخصوص دنوں میں ممنوع ہو گا جبکہ چھوٹی ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا ،اس حوالے سے کچھ وقت کیلئے دارالخلافہ کی چند شاہراہوں کو بند رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق صدر عوامی جمہوریہ چین کے دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے،جس کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 416افسران اور جوان ہمہ وقت ڈیوٹی سر انجام دینگے،لاہور سے آنیوالی ہیوی ٹریفک کا ایکسپریس ہائی وے پر داخلہ ممنوع ہو گا،جبکہ متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے روات ٹی کراس سے راولپنڈی ،صدر،جی ٹی روڈ ،پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جا سکے گی،پشاور سے آنیوالی ہیوی ٹریفک کا اسلام آباد اور آئی جے پی روڈ پر داخلہ ممنوع ہوگا،جبکہ متبادل راستے کی صورت میں 26نمبر چونگی اور مہر آباد سے ہوتے ہوئے راولپنڈی اورلاہورجا سکے گی،مری سے آنیوالی ہیوی ٹریفک 17میل ٹول پلازہ پر روک دی جائیگی،جبکہ کہوٹہ روڈ سے اسلام آباد آنیوالی ہیوی ٹریفک کو کاک پل سے بائیں طرف روات ٹی کراس کی سمت موڑ دیا جائیگا،علاوہ ازیں چھوٹی ٹریفک کیلئے بھی متبادل راستے فراہم کئے گئے ہیں،لاہور سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر آنیوالی ٹریفک کو PWDکالونی سے بجانب بحریہ ٹاؤن راولپنڈی موڑ دیا جائیگا،جبکہ جوڈیشل کالونی سے ٹریفک کو بائیں جانب راولپنڈی کی طرف موڑا جائیگا،ترامری چوک کی طرف جانے والے حضرات کرال چوک سے براستہ غوری ٹاوٴن،برما ٹاوٴن ،علی پور فراش اور پھر ترامڑی چوک کی طرف آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے،اسی طرح NIHبنی گالہ کے رہائشی پارک روڈ استعمال کرتے ہوئے براستہ ترامڑی چوک،برما ٹاوٴن ،غوری ٹاوٴن سے کرال جا سکیں گے،بھارہ کہو سے آنے والے حضرات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کورنگ ٹاوٴن ،بنی گالہ براستہ پارک روڈ،ترامڑی چوک جا سکیں گے،جبکہ بری امام اور پارلیمنٹ ہاوٴس سے آنیوالی ٹریفک کو ریڈیو پاکستان سے دائیں جانب سٹیٹ بینک کی طرف موڑ دیا جائے گا،بازار روڈ سے آنیوالی ٹریفک ،آبپارہ مارکیٹ سے سہروردی روڈ کی جانب مڑے گی،7thایونیو دامن کوہ سے آنیوالی ٹریفک مارگلہ روڈ ،فیصل ایونیو استعمال کر سکے گی،جبکہ فیصل ایونیو سے راولپنڈی جانیوالی ٹریفک Rescue-15 یوٹرن استعمال کرتے ہوئے نوری ہاسپٹل راوٴنڈ اباوٴٹ اور AGPRلوپ سے کشمیر ہائی وے استعمال کرے گی،لاہور سے براستہ موٹر وے آنیوالے حضرات سے التماس ہے کہ وہ کشمیرہائی وے پر AGPRلوپ سے بائیں مڑتے ہوئے G-8اور G-7استعمال کریں،آئی جے پی روڈ سے رالپنڈی جانیوالی ٹریفک 9thایونیو دائیں مڑتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ کا استعمال کریں گی،جبکہ IJPسے مری جانیوالے حضرات 9thایونیو کا استعمال کرینگے،فیض آباد I-8سگنل سے آنیوالی ٹریفک الشفاء ہاسپٹل H-8قبرستان راوٴنڈ اباوٴٹ سے G-8میں داخل ہو نگے،گارڈن ٹی کراس I-8اور H-8سے آنیوالی ٹریفک کیلئے بند رہیگا،جبکہ مخصوص اوقات میں مذکورہ راستوں کو بند رکھا جائیگا،جس میں ایکسپریس وے کرال چوک سے گارڈن چوک تک اور فیصل ایونیو ریسکیو 15یوٹرن تک بند رہیگی،اسکے علاوہ مری روڈ فیض آباد سے راول ڈیم چوک،کشمیر چوک اور سرینہ ہوٹل تک بند رہیگی،کشمیر ہائی وے پشاور موڑ سے سرینہ ہوٹل تک بند رہیگی،شاہراہ دستور ریڈیو پاکستان سے سرینہ ہوٹل تک بند رہیگی، سہروروی روڈ ایمبیسی روڈسے سرینہ ہوٹل تک بند رہیگی،جبکہ اتاترک روڈ سرینہ ہوٹل سے نادرہ چوک تک بند رہے گی،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اورروڈ پر موجود اسلام آبادٹریفک پولیس کے افسران وجوانوں سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :