حکومت مارکیٹیں جلد کرنے کا فیصلہ تاجر برادری کے بغیر مشاورت کے بغیر ہرگز نہ کرے‘ لاہور چیمبر

مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ نافذ کرنے سے قبل تاجر برادری سے مشاورت کی جائے ‘ نعمان کبیر

جمعہ 17 اپریل 2015 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مارکیٹیں جلد کرنے کا فیصلہ تاجر برادری کے بغیر مشاورت کے بغیر ہرگز نہ کرے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ، تاجر برادری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہے مگر ضروری ہے کہ صنعت و تجارت سے متعلقہ فیصلے کرتے ہوئے اسے اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ نافذ کرنے سے قبل تاجر برادری سے مشاورت کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بچت کے متعلق عوام میں بھی شعور و آگہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ایک موثر مہم چلائے تاکہ عوام کو توانائی کی بچت پر آمادہ کیا جائے۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ توانائی کی بچت کرنا اگرچہ اچھا قدم ہے لیکن توانائی کے بحران کا مستقل حل توانائی کی پیداوار بڑھانا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نہ صرف توانائی کی پیداوار کے موجودہ منصوبے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرے بلکہ کالاباغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے آئندہ وفاقی بجٹ میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرے ۔

متعلقہ عنوان :