انتظامیہ نرسوں کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ

جمعہ 17 اپریل 2015 17:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء )ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبہ پر حضوصی توجہ دے رہی ہے اور مسائل کے حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ نرسوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرئے گی ان خیالات کا اظہا ر انہوں نینرسنگ ہاسٹل سبی کے دورے کیدوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹر واجہ نذیر احمد،ڈی ایچ او میاں منظور احمد ،ایم ایس غلام سرور ہاشمی ،پبلک سکول کے پرنسپل قمرالنساء اور بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے پر حصوضی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبی انتظامیہ نرسوں کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نرسنگ ہاسٹل کے لیے ایل سی ڈی ٹی وی ڈویژنل ڈائریکٹر واجہ نذیر احمد کے حوالے کیا جبکہ نرسنگ ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لیے پائپ کائن بچھانے کا بھی اعلان کیابعد ازان ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے پبلک سکول کا بھی دورہ کیا اور مسائل معلوم کئے اور زیر تعلیم بچیوں کے شکایت کا بھی فوری نوٹس لیااور دیگر مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی ۔