حفاظتی ٹیکوں کی وجہ سے صحت کا معیار بہترہوگیا ہے، خسرہ، زرد بخار اور خنان جیسی بیماریوں کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں میں کمی آئی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

جمعہ 17 اپریل 2015 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) حفاظتی ٹیکوں کی وجہ سے لاکھوں افراد کی صحت کا معیار بہترہوگیا ہے۔ خسرہ، زرد بخار اور خنان جیسی اہم بیماریوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔ یہ بات ڈاکٹر عبدالمالک نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر کے زیر اہتمام بچوں میں ویکسنیشن سے بچاؤ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر خرم عیسیٰ، ڈاکٹر جیمس، ڈاکٹر شاد عیسیٰ ،ڈاکٹر فرح زیدی، ڈاکٹر نہال عیسیٰ، ڈاکٹر صبیحہ عیسیٰ ، انور شیخ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ڈاکٹر شاہنہ رب، سکندر عبدالستار ، ڈاکٹر زین الحسن ، ڈاکٹر دانیا، سیما رب، سید فیضان، شرجیل حسین، حبیب الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے مزید کہا کہ گذشتہ20 سال بروسوں میں گردن توڑ بخار ، نمونیا اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملیریا، خسرہ اور تپ دق کے حفاظتی ٹیکوں کو موثر بنانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہیں۔ ویکسنیشن کی مدد سے بچوں کی اموات کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی آئی کے ذریعے بچوں کو نو مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین پلائی جاتی ہے۔ جن میں ٹی بی، خسرہ، پولیو، تشنج، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ بچوں کے مختلف امراض کی روک تھام میں ویکسین کے کردار کو متعارف کرنے کی شدید ضرورت ہے جن کو حفاظتی ٹیکے لگا کر روکا جا سکتا ہے۔

ہمارے ملک بنیادی حفاظی ٹیکے لگانے کی تمام سہولتیں موجود ہیں لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں ۔ڈاکٹر شاد عیسیٰ نے کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے کا مقصد مہلک بیماریوں سے بچانا اور اس کا اصل مقصد معاشرے سے بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔ بچوں کے امراض روکنے میں ویکسین کا کردار انتہائی ہی ضروری ہے ۔ ڈاکٹر فرح زیدی نے کہا کہ دوران پیدائش پانچ سال تک بچوں کو پلائی جانے والی ویکسین پولیو سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کا واحد حل ہے۔

ڈاکٹر خرم عیسیٰ نے کہا کہ پولیو اعصاب کو متاثر کرنے والی بیماری کی مدت7سے14دن ہے اس بیماری کے جراثیم منہ اور ناک سے چھینک کے ذریعہ ایک دوسرے سے منتقل ہوتے ہیں۔ دوران پیدائش سے پانچ سال تک بچوں کو پلائی جانے والی ویکسین پولیو سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کا واحد حل ہے۔ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ ہم روٹری کولاچی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری نارتھ ناظم آباد، عیسیٰ لیب، نزد سول ہسپتال اور عیسیٰ لیب کی دیگر سینٹروں میں پولیو سے بچاؤ کیلئے 24 گھنٹے پولیو ویکسین دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محض دو قطروں سے عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے اگر ایک بچہ بھی پولیو سے محفوظ ہوگیا تو یہ ہماری کامیابی ہوگی اس لئے قوم ہماری مہم میں شانہ بشانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر صبیحہ عیسیٰ نے مہمان خصوصی اور ڈاکٹروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے ۔الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کا شکر یہ ادا کیا۔