لیاری میں گندگی ، پانی بحران پرواٹربورڈ کے افسرکومعطل کردیاگیا

جاوید ناگوری کی لیاری میں پینے کے پانی کابحران ختم کرنے ،سیوریج کانظام درست کرنے کی بھی ہدایت

جمعہ 17 اپریل 2015 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) لیاری کے کئی علاقوں میں پانی کاشدیدبحران اورصفائی کافقدان ہے ،صوبائی وزیرکچی آبادی نے واٹربورڈ کے اے ای ای عبدالرشید کوعوامی شکایت پرمعطل کردیاہے۔ایم ڈی واٹربورڈ نے پانی کے بحران اورصفائی کے فقدان کانزلہ کے الیکٹرک پرڈال دیا ہے۔اس ضمن میں سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی جاویدناگوری کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس ایم ڈی واٹربورڈ قطب دین شیخ ،چیف انجینئرعبدالرحیم بھٹی ،ایکس ای این واٹربورڈ عبدالمالک بلوچ،پی پی لیاری ڈویژنل صدراسلم سموں سمیت دیگرافسران نے شرکت کی ۔صوبائی وزیرجاوید ناگوری نے کہاکہ لیاری میں پینے کے پانی کاشدید بحران ہے جس پرقابوپایاجائے اورسیوریج کانظام درست بنانے کیلئے ملازمین کوسخت ہدایت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ صفائی سے متعلق یومیہ بنیاد پرکارکردگی رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :