حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کے ہمراہ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اجلاس

جمعہ 17 اپریل 2015 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) بلدیاتی مسائل کے حل اور بہتری کیلئے حق پرست اراکین قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل، محمد مزمل قریشی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد اور میونسپل کمشنر نادر خان کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صفائی ستھرائی ، کچرے کی منتقلی ، تجاوزات کے خاتمے ، پارکس کی تزین و آرائش ، اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب و درستگی سمیت بلدیہ شرقی میں پھل دار پودے اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایات دی گئیں ، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد نے حق پرست اراکین قومی اسمبلی کو پچھلے دو ہفتوں میں کئے گئے ترقیاتی اور بلدیاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس میں (کوئیک ریسپارنس سروسQRS )کو متعارف کرانے، روز مرہ صفائی و ستھرائی اور وزیر بلدیات کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف مہم سمیت دیگر بلدیاتی امورکے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

حق پرست اراکین قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈل نے اس موقع پر مذکورہ علاقوں کے مسائل کی طرف آگاہ کیاجس پر ایڈمنسٹریٹر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ عوام کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے ، اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی عبدالرشید گوڈل اور محمد مزمل قریشی نے وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن اور ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کے اقدمات کو سراہا جبکہ ضلع کی خوبصورتی میں مزید اضافے کیلئے پھل دار پودے اور پھول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،مزید براں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پانی وسیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے اعلی سطح پر بات چیت کر کے اسکا فوری حل نکالا جائے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو ضلع کی خوبصورتی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، اس موقع پر تمام محکمہ جاتی افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :