دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن کل منایاجائیگا

جمعہ 17 اپریل 2015 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن کل ( ہفتہ ) بمطابق 18 اپریل کو منایاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے محکمہ آثار قدیمہ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائیگا جن میں آثار قدیمہ کی اہمیت و افادیت ، انہیں ان کی اصل حالت میں محفوظ کرنے ، نئی نسل کو آثار قدیمہ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے ، مذکورہ آثارات کی تزئین و آرائش ، انہیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :