ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی اے سی آر نہ لکھنے پر وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے ممبر کوکب ندیم وڑائچ سے جواب طلب

جمعہ 17 اپریل 2015 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی اے سی آر نہ لکھنے پر وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے ممبر کوکب ندیم وڑائچ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت30اپریل تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیاسی وابستگی نہ رکھنے اورسابق آئی جی جیل خانہ جات کوکب ندیم وڑائچ کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے والے انکے ماتحت پولیس افسران کی گزشتہ سات سالوں کی اے سی آر نہیں لکھی گئیں جبکہ قانون کے مطابق بالا افسر اپنے ماتحت کی ہر سال اے سی آر لکھنے کا پابند ہے۔

بروقت اے سی آر نہ لکھنے سے ڈی آئی جی رینک کے افسران اگلے عہدوں میں ترقی سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات کا تبادلہ ہو چکا ہے اور وہ وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے ممبر کے طور پر کام کر رہے ہیں مگر اپنے ماتحت افسران کی اے سی آر نہ لکھ کر قوانین سے مذاق کر رہے ہیں جس پر عدالت نے سابق آئی جی جیل خانہ جات کوکب ندیم وڑائچ کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :