این اے 246،ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی

جمعہ 17 اپریل 2015 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ پولنگ کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بیلٹ پیپرز ہرے رنگ میں چھپوائے گئے ہیں جبکہ چھپائی پرنٹنگ پریس کارپوریشن سے کروائی گئی ہے۔ حلقہ این اے 246 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضرورت کے تحت اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 213 پولنگ اسٹیشن کے لئے اتنے ہی پریذائیڈنگ افسران تعینات کئے جائیں گے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کی تعداد 1538 ہوگی۔