کوئٹہ میں بجلی بندش کاشیڈول

جمعہ 17 اپریل 2015 17:13

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن میں ضروری مرمت کے کام کے باعث 19اپریل (بروزاتوار)کو سورج گنج بازار،بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، ایم ای ایس(MES)، کینٹ اورسٹیڈیم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیزاسی گرڈکے اولڈسمنگلی، پی ٹی وی (PTV)، ملک پلانٹ، جناح روڈ، پی اے ایف (PAF)، نواں کلی عالم خان، ایف سی اورکیسکوفیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

20اپریل کو انڈسٹریل گرڈکے نیو اوراولڈپشتون آبادایکسپریس فیڈروں اورلورالائی گرڈکے زنگی وال، بوری، ایم ای ایس (MES)، اوردرگئی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔ علاوہ ازیں صحبت پورگرڈسٹیشن میں نصب 20/26MVA پاورٹرانسفارمرکی تبدیلی کے سلسلے میں 21اپریل کی صبح7بجے سے 24اپریل کی شب10بجے تک اس گرڈکے جملہ فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔