جیکب آباد میں بدامنی اورپولیس کی رشوت خوری کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ڈی سی چوک پر دھرنا نعرے
جمعہ 17 اپریل 2015 17:13
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں بدامنی اورپولیس کی رشوت خوری کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ڈی سی چوک پر دھرنا نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدامنی دن بہ دن ڈکیتی ،رہزنی ،چوری کی وارداتوں میں اضافے اور پولیس کی رشوت خوری کے خلاف جان محمد ٹالانی کالونی کے مکینوں نے میر گل محمد ٹالانی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث چاروں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام گئی ہے رہزنی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس رشوت خوری میں مصروف ہے اور ایس ایس پی ظفر ملک کچھ سننے اور کرنے کو تیارنہیں انہوں نے کہاکہ چند روز قبل بقا محمد ٹالانی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی پولیس متاثر کی مد دکرنے کے بجائے کیس داخل کرنے سے انکار کررہی ہے جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے جیکب آباد میں بد امنی اور پولیس کی رشوت خوری کا آئی جی سندھ اورڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.