جیکب آباد میں بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹوکا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 اپریل 2015 17:11

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹوکا احتجاجی مظاہرہ عوام کی بھرپور شرکت نعریبازی ڈی سی چوک پر دھرنا تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو کی جانب سے شہر میں مسلسل غیر اعلانیہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی احمد علی کھوسو،تعلقہ صدر عباس رند،غلام عباس سومرو،آصف رند ،انعام شاہ اور ممتاز مگسی کی قیادت میں ایک زبر دست احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں کارکنان سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور سیپکو کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا عملہ اپنی کرپشن اورنااہلی کوچھپانے کے لیے نجکاری کا بدلہ عوام سے لینے کے لیے شہرمیں 18سے 20گھنٹے بجلی بند کرکے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کیا جارہا ہے ایسے ظلم اوربربریت کے خلاف پی پی شہید بھٹو مسلسل سراپا احتجاج ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل خاموش ہیں جس کے باعث واپڈا کی زیادتیاں روز بہ روز بڑھتی جارہی ہیں رہنماؤں نے کہاکہ واپڈا عملہ نجکاری کے خوف سے بڑی کرپشن کرکے پیسے جمع کرنے میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں واپڈا کا معمولی ملازم بھی کروڑ پتی بن گیا ہے انہوں نے ایف آئی اے اور نیب سے کرپشن اورزیادتی کا نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :