کراچی، لینڈ مافیا کیخلاف رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے،رانا فیض الحسن

جمعہ 17 اپریل 2015 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) یونائٹیڈ ہومن را ئٹس کمیشن پا کستان کے سیکریٹری جنرل رانا فیض ا لحسن نے کہا ہے۔سر کا ری نیم سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لیئے رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے، صوبے بھر میں لینڈ ما فیا ایک منظم طریقے سرکاری نیم سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے پلا ٹنگ کر رہے ہیں۔ لینڈ ما فیا کی سر پر ستی با اثر لوگ کر رہے ہیں۔

ایسے قبضہ کرنے والوں کی سر پر ستی میں علا قہ پو لیس اور متعلقہ ادارے شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

پا کستان رینجرز کے علاوہ سر کاری زمینوں کا تحفظ کوئی اور نہیں کر سکتا ،لینڈ مافیا کو گر فتار کیا جائے یہ نا سور ہیں ان کا خا تمہ یقینی بنا یا جائے تا کہ ان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔سر کاری نیم سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں خلاف دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے خصوصی عدالتوں میں پیش کیئے جا ئیں،پا کستان رینجرز کے علاوہ سر کاری زمینوں کا تحفظ کوئی اور نہیں کر سکتا ،لینڈ مافیا کو گر فتار کیا جائے یہ نا سور ہیں ان کا خا تمہ یقینی بنا یا جائے۔

اور قبضہ مافیا کے سدباب کے لیئے1997 ( ATA) میں دی گئی شق کو تحفظ پا کستان ایکٹ 2014 میں شامل کیا جائے، لینڈ ما فیا کی سر پر ستی با اثر لوگ کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :