پاک فوج نے سوات کے شہریوں کو مفت بجلی کی فراہمی کیلئے 8پن بجلی گھر بنا دیئے

پن بجلی گھروں سے 300 گھروں اور 200سے زائد دکانوں بجلی فراہم کی جاتی ہے  لیفٹیننٹ کرنل احمد بلال عثمانی

جمعہ 17 اپریل 2015 17:07

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاک فوج نے سوات کے شہریوں کو مفت بجلی کی فراہمی کیلئے 8پن بجلی گھر بنا دیئے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کر نل احمد بلال عثما نی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ زلزال یونٹ نے سوات میں مٹہ کے علاقے چپریال میں اپنی مدد آپ کے تحت 8 پن بجلی گھر بنائے ہیں جس کی مدد سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ شہریوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی مفت فراہمی کی جاتی ہے۔

پن بجلی گھروں سے 3 سو گھروں اور 2 سو سے زائد دکانوں بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چپریال کے علاوہ پاک فوج نے شدت پسندی سے سب سے زیا دہ متا ثرہ علا قے گٹ پیوچارمیں بھی 2 پن بجلی گھر بنا ئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے عوض صرف 150 روپے ماہانہ مینٹینس چارجز کے طور پر وصول کئے جاتے ہیں۔پاک فوج نے چشموں اور دریا کے پانی کو بہت ہی پروفیشنل طریقے سے ٹربائنز کی طرف موڑا ہے جس سے پانی کے پریشر سے بجلی پیدا ہوتی ہے اور ان کی خوبصورتی بھی دیکھنے کے لائق ہے۔ یہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس صرف 8 ماہ کی قلیل مدت میں قائم کئے ہیں اور ان کی لاگت پر تقریبا 65 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :