وزیر اعظم نواز شریف نے قلعہ سیف اللہ میں بچوں کو ناقص ٹیکے لگنے کی وجہ سے ہلاکت کا نوٹس لے لیا

غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

جمعہ 17 اپریل 2015 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے قلعہ سیف اللہ میں بچوں کو ناقص ٹیکے لگنے کی وجہ سے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابقبلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ میں خسرہ کا ٹیکہ لگنے سے مزید دو بچے دم توڑ گئے ناقص ٹیکہ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب افرادکیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ۔

متعلقہ عنوان :