ایس ایچ او پریڈی کے قتل میں کون ملوث ہے؟ ۔۔۔ پولیس نے سنسنی خیز انکشاف کر دیا!!!

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اپریل 2015 16:53

ایس ایچ او پریڈی کے قتل میں کون ملوث ہے؟ ۔۔۔ پولیس نے سنسنی خیز انکشاف ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اپریل 2015ء) : ایس ایچ او پریڈی پر ہونے والے حملے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے . پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز خواجہ کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ پہلے بھی وارداتوں میں استعمال ہوتا رہا ہے.

(جاری ہے)

جبکہ اعجاز خواجہ کے قتل سے ملنے والے گولی کو خول کی فرانزک رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق اعجاز خواجہ کو قتل کرنے والا آلہ پہلے بھی 7 وارداتوں میں استعمال ہو چکا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اعجاز خواجہ اور فرقہ وارانہ قتل کی 7 وارداتوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے. سندھ حکومت نے ایس ایچ او پریڈی کے قاتلوں کی نشاندہی پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے.

متعلقہ عنوان :