کراچی، ایس ایچ او پریڈی اعجازخواجہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا

جمعہ 17 اپریل 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) گزشتہ روز کراچی میں ہائی پروفائل کیسز پر کام کرنے والے ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

اعجازخواجہ کے قتل کا مقدمہ رات گئے تھانہ ڈیفنس میں درج کرلیا گیا، جس میں قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں،اختر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ کی نماز جنازہ میں آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سمیت اعلی پولیس افسران شریک تھے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او پریڈی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس افسران سے تفصیلات حاصل کی، وزیرِاعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :