بونیر ،لیگانئی میں دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ،ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے

جمعہ 17 اپریل 2015 16:44

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) لیگانئی میں دو فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کرنے کے بعد ایک کو پشاور منتقل کیا گیا۔پولیس تھانہ جوڑ میں زخمی شاہید خان ولد سلطان زیب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ہمارا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گزشتہ روز گاو‘ں میں ہمارا آمنا سامنا ہونے کے بعد تکرار ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملزمان محمد سالح ولد گلزا خان ،شاہ ولی ولد محمد اضغر،عمر زادہ ولد زین اللہ،مراد ولد میرزا خان نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں میرے 80سالہ دادا عبداللہ شاہ ولد جوکے فائرنگ کے زد میں آکر آر ایچ سی ہسپتال جوڑ پہنچاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے،جبکہ میں اور میرے دو چچا زاد بھائی انور اقبال اور قمر زیب زخمی ہوگئے۔جیسے فوری طور پر آر ایچ سی جوڑ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈگر منتقل کرنے کے بعد پشاور منتقل کیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔جبکہ ملزمان میں سے شاہ ولی،عمر زادہ اور مراد کو موقع پر گرفتار کئے گئے۔ جبکہ محمد صالح واقعے کے بعد فرار کامیاب ہوگیا ہے۔اور آخری اطلاع آنے تک ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :