ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار اداکرے
علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں نشترٹاؤن انتظامیہ ڈینگی لاروے کو ختم کرنے کیلئے مکینیکل طریقے اور کیمیکل سپرے کر رہی ہے، وحید عالم خان
جمعہ 17 اپریل 2015 16:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈینگی کنٹرول کمیٹی نشتر ٹاؤن وحید عالم خان کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اور اجلاس میں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا -چیئرمین وحید عالم خان نے ٹاؤن انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لئے سپرے اور دوسرے اقدامات جاری رکھے جائیں اور ٹاؤن کی دیہی حدود میں ڈینگی لاروا اور مچھر کے خاتمہ کے لئے کوششیں مسلسل جاری رکھی جائیں۔
وحید عالم خان نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا اور حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈینگی بخار کوپھیلنے سے روک دیاجائے گاتاہم معاشرے کے تمام طبقے عوام کوڈینگی بخار کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محمدشہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ ایک مسلسل عمل ہے ۔
وحید عالم خان نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے اور علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے-انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ ڈینگی لاروے کو ختم کرنے کیلئے مکینیکل طریقے اور کیمیکل سپرے کر رہی ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے مختلف جگہوں خصوصاً طلبا و طالبات کے تعلیمی اداروں میں سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.