حکومت پروفیشنل و ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے ’مجتبیٰ شجاع الرحمن

جمعہ 17 اپریل 2015 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزیر خزانہ،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن و قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ میں تکنیکی وپروفیشل تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اورمطلوبہ فنڈز بھی فراہم کئے جارہے ہیں،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دے کر ملکی معیشت خصوصا کاروبار کے استحکام اہم کردار ادا کررہے ہیں،حکومت پروفشنل تعلیم فراہم کرنے والے پبلک وپرائیویٹ اداروں کو ہر ممکن تعاون اور گرانٹ فراہم کرتی رہے گی،وطن عزیز کو درپیش ہمہ نوعیت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین ذہانت اور عمدہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے اور یہ کمی ہونہار اورذہین طالب علم سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم پر دسترس حاصل کرکے پوری کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کی تقریب تقسیم گولڈ میڈلز وسرٹیفکیٹ سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نے علم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنا رکھا ہے کیونکہ جہالت کا خاتمہ کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ علم وشعور اورآگہی کی بدولت ہی معاشرتی تفریق ختم کی جاسکتی ہے جس کے لئے تعلیم ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بوٹی مافیا کا خاتمہ،امتحانی نظام میں جدت،طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپس،سولر لیمپس اور دیگر پرکشش انعامات کی فراہمی جیسے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیار ی تعلیم کے مواقع ہر مکتبہ فکر کے طلباء کو فراہم کرکے دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے،حکومت نے گذشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے -انہوں نے کہا کہ ذہین وہونہار نوجوان ہمارا مستقبل اور قوم کا اثاثہ ہیں، وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں جبکہ اساتذہ طلباء کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اصلاحات کے پروگرام کے تعلیمی شعبے کی بہتری پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور 2018 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :