Live Updates

راولپنڈی ‘ عدالت نے عمران خان کی درخواست پرمدعی مقدمہ حنیف عباسی سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 17 اپریل 2015 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) راولپنڈی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پرمدعی مقدمہ حنیف عباسی سے جواب طلب کر لیا۔حنیف عباسی نے منشیات فروش کہنے پر عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی ،عمران خان نے کیس کو راولپنڈی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دے رکھی تھی جس پر عدالت نے حنیف عباسی کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے جس پریس کانفرنس میں حنیف عباسی کو منشیات فروش کہا وہ اسلام آباد میں ہوئی تھی اس لیے اسلام آباد کی عدالت ہی کیس سننے کی مجاز ہے ، راولپنڈی کی عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں اسلئے کیس خارج کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :