دو سال کے دوران 2831 افراد کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھجوایا گیا

اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سوات میں پیشہ وارانہ تربیت کا ایک مرکز قائم کرے گی ‘ سینٹ میں وقفہ سوالات امیرقطر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نے دولاکھ محنت کشوں کوقطربھیجنے کے کوٹے کی منظوری لی تھی ‘انجینئر بلیغ الرحمن

جمعہ 17 اپریل 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ دو سال کے دوران 2831 افراد کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھجوایا گیا ‘حکومت جلد پیشہ وارانہ ثانوی سکولز پروگرام متعارف کرارہی ہے جمعہ کو سینیٹ کو بتایاگیا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے گزشتہ دو سال کے دوران 2831افراد کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھجوایا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے وزیر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایاکہ ان افراد کو چاروں صوبوں ، آزادجموں وکشمیر ، گلگت بلتستان، قبائلی علاقوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر سے بھیجاگیا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سوات میں پیشہ وارانہ تربیت کا ایک مرکز قائم کرے گی انہوں نے کہاکہ حکومت نے روزگار اورہنرمندی کے اہداف کے درمیان فرق ختم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے وزیربلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران خیبرپختونخوا کے چھ سونوے طالب علموں کو اعلی تعلیم کیلئے سکالرشپس پر بیرون ملک بھجوایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں میرٹ اور صوبائی کوٹے کومکمل طورپر مخلوط خاطر رکھاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ امیرقطر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نے دولاکھ محنت کشوں کوقطربھیجنے کے کوٹے کی منظوری لی تھی۔وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت جلد پیشہ وارانہ ثانوی سکولز پروگرام متعارف کرارہی ہے جس کے تحت مڈل کی سطح کے طلباء کومختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :