چینی صدر کا دورہ پاکستان، وزارت پانی و بجلی نے اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کے چودہ بڑے منصوبوں کی منظوری کو حتمی شکل دے دی

جمعہ 17 اپریل 2015 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کے چودہ بڑے منصوبوں کی منظوری کو حتمی شکل دے دی۔وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر اٹھارہ ارب روپے کی لاگت سے پانی و بجلی کے چودہ منصوبوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ آٹھ ہزار میگا واٹ کے بارہ منصوبوں کے مالیاتی امور کو بھی حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے دو ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر دستخط ہوں گے، جس میں تیرہ سو بیس میگاواٹ پورٹ قاسم اور چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے حبکو پاورمنصوبے پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ہزار تین سو بیس میگا واٹ کے تھرکول بلاک، چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے سندھ اینگرو منصوبے جبکہ آٹھ سو ستر میگا واٹ کے سکھی کناری،سات سو بیس میگاواٹ پن بجلی کے کروٹ منصوبے پر بھی دستخط ہوں گے۔ معاہدوں میں ہوا سے چلنے والے پچاس میگا واٹ کے ہائیڈرو چائنہ ونڈ فارم منصوبے پر بھی دستخط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :