Live Updates

تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کی مخالفت کریں گے ،ویلکم کہا تھا ،جانے کی راہ ہموارنہیں کرسکتے ، پارلیمنٹ مدت پوری کرے،جوڈیشل کمیشن سے اچھی توقعات ہیں،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کی مخالفت کریں گے ،ویلکم کہا تھا ،جانے کی راہ ہموارنہیں کرسکتے ، پارلیمنٹ مدت پوری کرے،جوڈیشل کمیشن سے اچھی توقعات ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کیلئے کوئی بھی جماعت تحریک لائے، وہ تحریک اپنی جگہ ہے، ہم حمایت نہیں بلکہ مخالفت کریں گے، ہم نے تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں خوش آمدید کہا تھا، اب ان کے جانے کی راہ ہموار نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے بڑی توقعات ہیں، اسے اپنا کام کرنے دیا جائے، اگر حکومت پر منظم دھاندلی ثابت ہو جاتی ہے تو پھر انہیں جانا پڑے گا اور وزیراعظم نواز شریف پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر کمیشن نے ہمیں ذمہ دار قراردیا تو ہم جانے میں عار محسوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ اور حکومت اپنی مدت پوری کرے، ہم حکومت کے ساتھ نہیں پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں اور مثبت اپوزیشن کاکردار ادا کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات