آرمی چیف سے افغان چیف آف جنرل سٹاف شیر محمد کریمی کی ملاقات، پاک افغان سرحدی امور اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،جی ایچ کیو آمد پر شیر محمد کریمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعہ 17 اپریل 2015 16:26

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان چیف آف جنرل سٹاف شیر محمد کریمی نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی امور اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف جنرل سٹاف شیر محمد کریمی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی امور ، دفاعی تعاون اور افواج کی تربیت بارے تعاون پر غور کیا گیا ۔

افغان چیف آف جنرل سٹاف شیر محمد کریمی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ انہوں نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔ افغان چیف آف جنرل سٹاف شیر محمد کریمی کل ہفتہ کو کاکول پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :