چینی صدر کی پاکستان آمد،وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

جمعہ 17 اپریل 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) چین کے صدر کی پاکستان آمد،وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، شاہراہ دستور کی نئی کارپیٹنگ، لائٹنگ، خصوصی چائنینزلائٹنگ گلوب لگا دیئے گئے، قومی اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر جن پنگ کے دورہ پاکستان کی تیاریاں ہنگامہ خیز صورتحال اختیار کر چکی ہیں، سی ڈی اے نے تمام سیکٹرز سے مالیوں کو ریڈ زون اور شاہراہ دستور پر منتقل کر دیا ہے نایاب اور قیمتی پودے اور پھول شاہراہ دستور کے دونوں اطراف لگا دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں شاہراہ دستور پر خصوصی چائنیز لائٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ ہنگامی طور پر شاہراہ دستور کی ری کارپیٹنگ بھی کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس اور قومی اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش بھی عظیم دوست کی شایان شان کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :