چینی صدر کا دورہ پاکستان ،32 منصوبوں پر دستخط کئے جائینگے

جمعہ 17 اپریل 2015 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) چینی صدر ژی جنگ پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 32منصوبوں پر دستخط کئے جائینگے ،اقتصادی راہداری کے منصوبے پر 46بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے وزارت پانی و بجلی کیساتھ 15 منصوبوں پر دستخط کئے جائینگے جبکہ وزارت خزانہ کیساتھ 5منصوبوں پر دستخط کئے جائینگے۔

اس کے علاوہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کیساتھ 4، وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کیساتھ 2 جبکہ اٹامک انرجی کمیشن کیساتھ 3 اور پاکستان ریلوئے اور پنجاب حکو مت کیساتھ متعدد منصوبو ں پر دستخط کئے جائینگے۔مہمان صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اقتصادی راہداری کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جائیگا، اس کے علاوہ چین کے تعاون سے پاکستان میں شروع ہونیوالے متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :