ریڈیو پاکستان چین کے صدر کی آمد کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کرے گا

جمعہ 17 اپریل 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ریڈیو پاکستان چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے جس میں دونوں ہمسایہ ممالک کے قریبی تعلقات اور دورے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ چین کے پاکستان میں زیرِ تعلیم نوجوانوں کے انٹرویوز اور چینی ملی نغمے جو پاکستان سے محبت کی عکاسی کرتے ہیں ان پروگراموں کا حصہ ہیں۔

ریڈیو پاکستان روزانہ خصوصی بات چیت پیش کر رہا ہے جس میں پاکستان چین دوستی کا تاریخی جائزہ، تعاون ، پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری، گوادر پورٹ، سائنس اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے میدانوں میں تعاون کے موضوعات شامل ہیں۔ " پاک چین اقتصادی راہداری" اور پاک چین تعلقات تاریخ کے آئینے میں"کے موضات پر خصوصی مذاکرے ترتیب دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

" چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل ایف ایم 98 دوستی چینل کے بارے میں خصوصی تعارفی پروگرام بھی نشر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس چینل کا افتتاح بھی چینی صدر کے دورے کے دوران ہوگا۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان چینی صدر کے دورے کے دوران منعقدہ ثقافتی پروگرام براہ راست نشر کرے گا چینی صدر کی تمام مصروفیات پرمبنی ریڈیو رپورٹس ، خصوصی مذاکرے ، عوام کے تاثرات ، دورے کے طویل المدت اثرات اور تجزیہ کاروں کی رائے پر مشتمل پروگرام نشر کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :