حکومت کو ابھی تک کوئی وزیر خارجہ نہیں مل ر ہا ہے، سینیٹر شبلی فراز

جمعہ 17 اپریل 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں ابھی تک کوئی وزیر خارجہ نہیں مل ر ہا ہے جس سے حکومت کی نااہلی ظاہر ہورہی ہے جبکہ اس میں وزارت خارجہ کی کوئی غلطی نہیں ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے کسی بھی قابل اور ا علیٰ صلاحیت کے مالک اراکین پارلیمنٹ میں سے ہو اور اس وقت کسی ایسے اراکین موجود ہیں جو وزیر خارجہ بنانے کے قابل ہیں انہوں نے کہا کہ چین ہمارا قریبی دوست ملک ہے اور پاکستان کے پاس اس وقت کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کہ وہ معیشت کو برقرار رکھ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ہمارے مختلف شعبوں میں تعاون سود مند ثابت ہوں گے ۔