Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے حوالے سے جو الزامات لگائے ہیں ان کو اس کا جواب بھی دینا ہوگا ، پی ٹی آئی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،چوہدری تنویر

جمعہ 17 اپریل 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹرچوہدری تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے حوالے سے جو الزامات لگائے ہیں ان کو اس کا جواب بھی دینا ہوگا اور ان کی مرضی سے جوڈیشل کمیشن بنا رہے ہیں پی ٹی آئی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ایک ایک پوائنٹ کی وضاحت کریں اور جو الزامات لگائے ہیں ان کی بھی وضاحت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مقدس مقامات اور سلامتی کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے اور جو قرارداد پاس ہوتی ہے اس میں کوئی ابہام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات