چین کے صدر کا موجودہ دورہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ، ڈاکٹررمیش کمار

جمعہ 17 اپریل 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا تھا چین کے صدر کا موجودہ دورہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمارے چاروں صوبوں کی ثقافت سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ جو معاہدے ہوں گے وہ بہت اہم ہیں اور ترقی کے حوالے سے چین پاکستان کے ساتھ چھیالیس ارب روپے کے معاہدے کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور یمن سعودی عرب کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے دوست ملک ہے مگر اس کو یمن میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :