چینی صدر کا دورہ پاکستان ، معائدوں کے بعدچین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آ جائے گا
جمعہ 17 اپریل 2015 16:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونے والے معاہدوں کے بعد چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آ جائے گا اس وقت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 12.8 بلین ( ارب ) ڈالر ہے ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ملکی تاریخ میں کسی بھی ملک کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی جس سے ملک کی معاشی صورت حال میں نمایاں فرق پڑے گا ۔
ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں توانائی منصوبوں کو فوقیت دی گئی ہے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے چین کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مختلف ماہرین سے بھی ملاقاتیں کیں ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم 2018 کے الیکشن سے قبل ملک سے توانائی بحران خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لئے وزیر اعظم کی ترجیحی پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں توانائی کا بحران کا حل ہے ۔
15 بلین ڈالر کی لاگت سے 10400 میگاواٹ بجلی کی پیداوار منصوبہ 2018 تک ہر صورت میں نیشنل گریڈ میں شامل کرنا وزیر اعظم کی ترجیحی ہے ۔ چینی صدر دورہ پاکستان کے دوران معاشی ، ترقیاتی اور عسکری نوعیت کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم 58 بلین ڈالر سے زائد ہو جائے ۔ چین کے صدر اپنے دو روزہ قیام کے دوران صدر وزیر اعظم سمیت سول و ملٹری کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.