چینی صدر کا دور ہ پا کستا ن اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹر یفک پلا ن تر تیب دیدیا

جمعہ 17 اپریل 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) صدر عوامی جمہوریہ چین کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ترتیب شدہ پلان کے مطابق 416 افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ہیوی ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ مکمل بند جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کر دیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے ٹریفک پلان بناتے ہوئے 416 افسران و جوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو کہ روات ٹی کراس سے راولپنڈی ، صدر جی ٹی روڈ اور اس کے محلقہ علاقوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گی ۔

پلان کے مطابق پشاور سے آنے والی گاڑیوں کا اسلام آباد ، آئی جے پی روڈ پر داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ متبادل راستے کی صورت میں 26 نمبر چونگی اور مہرآباد سے ہوتے ہوئے راولپنڈی سے لاہور جا سکے گی ۔

(جاری ہے)

مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک 17 میل ٹول پلازہ پر روک دی جائے گی جبکہ کہوٹہ روڈ سے اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو کاک پل سے بائیں روات ٹی کراس کی طرف موڑ دیا جائے گا علاوہ ازیں چھوٹی ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے گئے ہیں لاہور سے اسلام آباد ایکسپرس وے پر آنے والی ٹریفک پی ڈبلیو ڈی کالونی سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی موڑ دیا جائے گا جبکہ جوڈیشل کالونی سے ٹریفک کو بائیں جانب راولپنڈی کی جانب موڑا جائے گا ۔

ترامڑی چوک کی طرف جانے والے شہریوں کو کرال چوک سے براستہ غوری ٹاؤن ، برما ٹاؤن ، علی پور فراش اور پھر ترامڑی چوک سے آمد و رفت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے این آئی ایچ بنی گالا کے رہائشی پارک روٹ استعمال کرتے ہوئے براستہ ترامڑی چوک ،برما ٹاؤن غوری ٹاؤن سے کرال جا سکیں گے ۔ بہارہ کہو سے آنے والے شہریوں کو کورنگ ٹاؤن بنی گالا برات پارک روڈ ترامڑی چوک آ سکیں گے ۔

جبکہ بری امام پارلیمنٹ ہاؤس سے آنے والی ٹریفک کو ریڈیو پاکستان سے دائیں جانب سٹیٹ بنک کی جانت موڑ دیا جائے گا ۔ بازار سے آنے والی ٹریفک آبپارہ مارکیٹ سے سہروردی روڈ کی جانب مڑے گی ۔ 7th ایونیو دامن کوہ سے آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ ، فیصل ایونیو استعمال کر سکے گی جبکہ فیصل ایونیو سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک ریسکیو ون فائیو یوٹرن استعمال کرتے ہوئے نوری ہسپتال اور اے جی پی آر لوپ سے بائیں مڑتے ہوئے جی ایٹ اور جی سیون استعمال کریں ۔

آئی جے پی روڈ سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک 9th ایونیو دائیں مڑتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں گی جبکہ آئجی جے پی سے مری جانے والے 9th ایونیو روڈ کا استعمال کریں گے ۔ فیض آباد آئی ایٹ سگنل سے آنے والی ٹریفک الشفاء ہاسپٹل ، ایچ ایٹ قبرستان سے جی ایٹ میں داخل ہوں گے گارڈن کراس آئی ایٹ اور ایچ ایٹ سے آنے والی ٹریک کیسے بند رہے گا ۔ مخصوص اوقات میں مذکورہ راستوں کو بند رکھا جائے گا ۔

ایکسپریس وے کرال چوک سے گارڈن چوک تک اور فیصل ایونیو ریسکیو ون فائیو سے یوٹرن تک بند رہے گی اس کے علاوہ مری روڈ سے فیض آباد سے راول ڈیم چوک ، کشمیر چوک ، سرینا چوک تک بند رہے گی ۔ کشمری ہائی وے ، سرینا ہوٹل تک بھی مخصوص اوقات میں ٹریفک بند کر دی جائے گی ۔ شاہراہ دستور ریڈیو پاکستان سے سرینا ہوٹل تک بند رہے گی ۔ سہروردی روڈ ایمبیسی روڈ سے سرینا ہوٹل تک بند رہے گی اس حوالے سے وزارت داخلہ ، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کرتے ہوئے معزز مہمانوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :