سندھ ہائیکورٹ میں چنگچی رکشوں کے خلاف درخواست کی سماعت

جمعہ 17 اپریل 2015 15:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں چنگچی رکشوں کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے چنگچی رکشوں پرپابندی کے خلاف درخواست پرحکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :