کراچی ،پولیس مقابلوں میں 2دہشت گرد ،2ڈاکو ہلاک

جمعہ 17 اپریل 2015 15:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 2 دہشت گرد اور 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے رات گئے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ناردرن بائی پاس کے قریب رئیس گوٹھ میں چھاپا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں کالعد تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیاہے۔

(جاری ہے)

بوٹ بیسن پولیس نے خدیشہ اپارٹمنٹ کے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس موبائل کر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں سرچ آپریش کے دوران 30 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ گھر گھر تلاشی کے دوران 3 اسٹریٹ کرمنلز بھی گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 3 پستول برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :