ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرانے سے متعلق درخواست خارج کر دی

جمعہ 17 اپریل 2015 15:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وسیم احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین 7ماہ سے زائد اسمبلیوں میں نہیں آئے اورقوانین کے تحت اسمبلیوں سے غائب رہنے والا رکن از خود نااہل ہو جاتا ہے۔

عوام کے منتخب نمائندوں کو جب عوام ہی کی پرواہ نہ ہو تو ایسے نمائندوں کو ایوان میں جانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کو تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔ عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر جارج کر دی۔