بزرگ پنشنرز قوم کا اثاثہ ہیں انکے ساتھ کسی صورت زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی‘ ہائیکورٹ

جمعہ 17 اپریل 2015 15:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کے لئے حکومتی شیڈول مسترد کرتے ہوئے ترمیمی شیڈول پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر وزارت خزانہ پنجاب نے بزرگ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کا شیڈول عدالت میں پیش کیا جس میں کہا گیا کہ بزرگ پنشنرز کو آئندہ پانچ سالوں میں اقساط میں پنشن ادا کر دی جائے گی۔تاہم عدالت نے شیڈول مستردکرتے ہوئے کہا کہ بزرگ پنشنرز قوم کا اثاثہ ہیں انکے ساتھ کسی صورت زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ترمیمی شیڈول پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی ۔