Live Updates

پی ٹی آئی کے استعفے منظوری با رے تحریک کی حمایت نہیں کرینگے،سید خورشید شاہ

جمعہ 17 اپریل 2015 15:14

پی ٹی آئی کے استعفے منظوری با رے تحریک کی حمایت نہیں کرینگے،سید خورشید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہا ۔ پی ٹی آئی کے استعفے منظوری کی تحریک کی حمایت نہیں کرینگے۔ پی پی پی نے پی ٹی آئی کا اسمبلی میں آنے کا راستہ ہموار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن سے بہت توقعات ہیں جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔

جوڈیشل کمشن کا قیام خوش آئند ہے کم سے کم قوم کو پتہ تو چلے گا دھاندلی ہوئی کیسے ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں پاکستان میں پی پی پی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کے لئے اپنے دو قائدوں کی جانوں کی قربانی دی۔ ہم کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کر سکتے جوڈیشل کمیشن کا قیام جمہوریت کی مضبوط کا ثبوت ہے۔ ہم جمہوریت کے تسلسل کے برقرار رکھنے والے ہر عمل کی حمایت کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :