ایوان بالا کو سیکشن آفسیر کے لکھے جانے والے خط کا معاملہ قائمہ کمیٹی قواعد ضوابط واستحاق کے سپرد

جمعہ 17 اپریل 2015 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)ایوان بالا کو سیکشن آفسیر کی جانب سے لکھے جانے والے خط کا معاملہ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قواعد، ضوابط و استحقا ق کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا گیا کہ کابینہ ڈویژن کے سیکشن آفیسر نے اس سلسلے میں ایک خط سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کسی اجلاس میں شرکت کی وجہ سے نہیں آ سکتے، موبائل فون سمیں بند کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا معاملہ موخر کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی زبان کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو لکھے گئے اسی طرح کے ایک اور خط کا معاملہ بھی استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ایوان کی عزت و تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا