سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب تین ٹاپ ٹین سمیت 23مجرمان اشتہاریوں اور3 عدالتی مفرور کوگرفتارکرلیا

جمعہ 17 اپریل 2015 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب تین ٹاپ ٹین سمیت 23مجرمان اشتہاریوں اور3 عدالتی مفرور کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلروان پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ٹاپ ٹین اشتہاری جاوید اقبال سکنہ رتو کالا ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ٹاپ ٹین اشتہاری محمد ارشد اور اللہ دتہ سکنائے چنیوٹ، دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ناصر سکنہ چک91 لوکڑی، محمد الیاس سکنہ ملکوال، تھانہ صدر پولیس نے وزیر احمد سکنہ چک50 شمالی، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے امیر سکنہ رہنوال، تھانہ کڑانہ پولیس نے انعام الحق سکنہ چک100 جنوبی، غلام ذاکر سکنہ پنڈی بھٹیاں، تھانہ کینٹ پولیس نے اظہر سکنہ ترکھانوالہ ، لال خان سکنہ چک82 شمالی، محمد نواز سکنہ نہنگ، سکندر سکنہ ڈیرہ جاڑا، تھانہ سٹی پولیس نے غلام عباس سکنہ فاروق کالونی، محمد افضل سکنہ بخشی کالونی، تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد احسان سکنہ اسلام پورہ ، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد سکنہ میانی ، مظہر حیات سکنہ واپڈا کالونی، تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد آصف سکنہ اجنالہ، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ریاض عرف گنجی سکنہ کوٹ میلہ، تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد عرفان ، محمد امیر سکنائے چک104 شمالی اور تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے شفقات حسین سکنہ جھنگ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح عدالتی مفروران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے زاہد سکنہ چک83 شمالی، محمد حسن سکنہ چک52 الف شمالی اور تھانہ بھیرہ پولیس نے مولوی نذیر سکنہ خان محمد والا کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :