سرگودھا پولیس نے ہیروئن 4078 گرام، چرس 16070 گرام ، شراب60 بوتل، 2 کلاشنکوف، 6 بندوق، 5 رائفل، 5پسٹل، 3 ریوالوربرآمد کر کے 34ملزمان کوگرفتار کر لیا

جمعہ 17 اپریل 2015 14:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سرگودھا پولیس نے ہیروئن 4078 گرام، چرس 16070 گرام ، شراب60 بوتل، 2 کلاشنکوف، 6 بندوق، 5 رائفل، 5پسٹل، 3 ریوالوربرآمد کر کے 34ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مسماة نسیم بی بی سکنہ لعلووالی سے ہیروئن1145 گرام، مسماة بصری بیگم سکنہ چک69 جنوبی سے ہیروئن651 گرام، محمد یامین سکنہ چک123الف جنوبی سے ہیروئن400 گرام، محمد خان سکنہ لعلووالی سے ہیروئن651 گرام، محمد افضل سکنہ لعلووالی سے ہیروئن650 گرام، تھانہ اربن ایریا پولیس نے نعمان سکنہ مقام حیات سے ہیروئن457 گرام، محمد یوسف سکنہ ظفر کالونی سے ہیروئن225 گرام، تھانہ پھلروان پولیس نے اکرام اللہ اور صالح رحمان سکنائے سالم سے چرس15 کلوگرام، تھانہ شاہپور صدر پولیس نے محمد عمران سکنہ جہان آباد سے چرس1070 گرام، تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد رشید سکنہ میلہ سے شراب24 بوتل، تھانہ عطاء شہید پولیس نے عطاء محمد سکنہ چک45 جنوبی سے شراب20 بوتل، تھانہ کینٹ پولیس نے شہباز اختر سکنہ چک104 شمالی سے شراب10 بوتل، تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد اشرف سکنہ میلہ سے شراب6 بوتل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے ثناء اللہ سکنہ چک 142 جنوبی سے کلاشنکوف معہ15 گولیاں، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے امتیاز سکنہ چک159 شمالی سے کلاشنکوف معہ3 گولیاں، تھانہ سٹی پولیس نے عبدالوہاب سکنہ بلاک22 سے پسٹل ۳۰ بور معہ3گولیاں، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مدثر سکنہ دھریمہ سے پسٹل ۳۰ بور معہ2 گولیاں، عامر سلطان سکنہ چک60 شمالی سے بندوق بارہ بور معہ14 کارتوس، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مزمل اقبال سکنہ بھاگٹانوالہ سے پسٹل ۳۰ بور معہ4 گولیاں، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے علی حیدر سکنہ چک14 شمالی سے پسٹل ۳۰ بور معہ2 گولیاں، محمد اختر سکنہ چک4 جنوبی سے پسٹل ۳۰ بور معہ3 گولیاں، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے سرفراز سکنہ چک66 جنوبی سے بندوق بارہ بور معہ80 کارتوس، ظفر حسین سکنہ چک66 جنوبی سے بندوق بارہ بور معہ123 کارتوس اور رائفل44 بور معہ12 گولیاں، قربان علی سکنہ چک66 جنوبی سے رائفل223 بور معہ195 گولیاں، ممتاز حسین سکنہ چک66 جنوبی سے رائفل222 بور معہ105 گولیاں، محمد پرویز سکنہ چک66 جنوبی سے رائفل44 بور معہ103 گولیاں، محمد بشیر سکنہ چک 66 جنوبی سے رائفل222 بور معہ109 گولیاں، تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد آصف سکنہ چک10جنوبی سے بندوق بارہ بور معہ2 کارتوس، محمد قاسم سکنہ چک10 جنوبی سے بندوق بارہ بور معہ1 کارتوس، تھانہ شاہپور صدر پولیس نے امتیاز حسین سکنہ جھاوریاں سے بندوق بارہ بور معہ24 کارتوس، تھانہ اربن ایریا پولیس نے اعجاز سکنہ محمدی کالونی سے ریوالور ۳۲ بور ، تھانہ سٹی پولیس نے وقاص سکنہ لکڑ منڈی سے ریوالور ۳۲ بور معہ3 گولیاں اور تھانہ لکسیاں پولیس نے عمر حیات سکنہ کلور سے ریوالور ۳۲ بور معہ4 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :