حج پروازوں کی روانگی 16اگست ‘ درخواستوں کی وصولی 20اپریل سے شروع ہونے کا امکان

جمعہ 17 اپریل 2015 14:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان سے حج پروازوں کی سعودی عرب روانگی 16اگست جبکہ حاجیوں کی واپسی27ستمبرکو شروع ہوگی۔گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی پیر20اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کے لئے 10بنکوں کا انتخاب کر لیا ہے جن کی نامزد برانچوں پرحج درخواستیں وصول کی جائیں گی - ان میں نیشنل بینک آف پاکستان ‘ حبیب بنک‘ الائیڈ بنک‘ یونائیٹڈ بنک‘ ایم سی بی بنک ‘ زرعی ترقیاتی بنک‘ بینک الفلاح‘ میزان بنک‘ حبیب میٹرو پولیٹن بنک اور بینک آف پنجاب شامل ہیں ۔

اس سال مناسک حج 20ستمبرسے25ستمبر تک ادا کئے جائیں گے ۔ گورنمنٹ حج سکیم کے پیکج میں قربانی شامل نہیں ہوگی ‘ حاجیوں کو یہ آپشن دی جائے گی کہ وہ یا تو قربانی کا انتظام خو د کر لیں یا پھر حج واجبات کے ساتھ ہی مزید 500ریال یا14500روپے جمع کرو د ائیں تا کہ وزارت مذہبی امور ان کی طرف سے قربانی کا بندوبست کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :