اس بچی نے داعش کے کتنے جنگجو مارے؟۔۔۔ بچی کا جواب سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے!!!
جمعہ 17 اپریل 2015 14:38
عین العرب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2015ء) 'میں نے 400 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا'، یہ الفاظ 7 سالہ کرد بچی کی ویڈیومیں ریکارڈ ہوئے ہیں۔ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والے کردوں کی ایک سرحدی چوکی پر ایک بچی بھاری بھر کم مشن گن کے ہمراہ موجود ہے، جس کی عکس بند ایک شخص کر رہا ہے جبکہ اس دوران وہ اس 7سالہ بچی سے گفتگو بھی کر رہا ہے۔
ویڈیو میں یہ منظر دیکھا جا سکتا ہے جب گلابی شرٹ میں ملبوس بچی اپنے قد سے بڑی مشین گن سے فائرنگ کرتی ہے، اس دوران جب وہ کئی راؤنڈ فائر کرنے کے بعد رکتی ہے تو ویڈیو بنانے والا شخص اس کو دوبارہ فائرنگ کا کہتا ہے جس پر وہ دوبارہ فائرنگ کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے کہ ' قتل کر دو، قتل کر دو'۔(جاری ہے)
پھر اس ویڈیو بنانے والے شخص سے گفتگو میں کہتی ہے کہ میں نے داعش کے 400 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ویڈیو جنوری میں سامنے آئی تھی مگر سوشل میڈیا میں اب تیزی سے شئیر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ داعش نے شام اور عراق کے بڑے رقبے پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں الدولۃ السلامیہ کے نام سے ریاست کے قیام کا اعلان کیا ہے، مگر کسی بھی ملک نے اس ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔ داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں کارروائیاں جاری ہیں مگر اس میں کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے داعش پر الزام تھا کہ وہ بھی بچوں کو جنگی سپاہی کے طور پر استعمال کرنے کیلئے تربیت کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.