پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پہلی مرتبہ چھٹا جائزہ مکمل کر لیا،اسحاق ڈار

جمعہ 17 اپریل 2015 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پہلی مرتبہ چھٹا جائزہ کامیابی سے مکمل کر لیا، ساتویں جائزے کے لیے بھی تیار ہے،دو ہزار سترہ میں ملک میں اضافی بجلی ہو گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان جلد ہی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ مثبت اقتصادی اعشاریوں کے باعث بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ تبدیل کر رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کی وجہ سے پاکستان آئندہ مالی سال کے دوران بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پہلی مرتبہ چھٹا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا،جبکہ ساتویں جائزے کے لیے بھی پاکستان تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ اعشاریہ دو ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ دو ہزار سترہ کے اختتام تک پاکستان کے نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ کی اضافی بجلی دستیاب ہوگی

متعلقہ عنوان :