ترقیاتی شعبوں میں چینی تعاون کے شکرگزار ہیں :شہباز شریف

جمعہ 17 اپریل 2015 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یو بورن کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، پاک چین دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں چین کے قونصل جنرل سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر مشکل وقت پر پورا اتری ہے ، چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ایک سچے اور مخلص دوست کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے اور مختلف شعبوں میں چین کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔ چینی قونصل جنرل جنرل یو بورن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کرتے رہیں گے