ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شارٹ فال 3900 ہو گیا

جمعہ 17 اپریل 2015 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 3900 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی طلب 14300 میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیدوار 10400 ہے۔ شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دو روز تک بارش کے بے باعث شارٹ فال میں معمولی کمی ہوئی تھی تاہم گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شارٹ میں اضافہ ہو گیا ہے